ابنا: رالف شونمن نے پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو ميں گوانتامو کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری رہنے اوران کو ایذائيں دیئے جانے کےبارے میں کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ نےگوانٹانامو کے قیدیوں کو ناک کےذریعے کھانا دیئے جانے کےبارے میں، جو ایک وحشیانہ اقدام ہے ،خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ایذائیں صرف گوانٹانامو جیل ميں نہيں دی جاتیں بلکہ امریکہ کے دیگر جیلوں منجملہ کیلیفورنیا ميں بھی کہ جہاں کےقیدیوں نے بھی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ، کال کوٹھریوں ميں شکنجے دئیے جاتےہیں ۔ شونمین نے کہا کہ جسے عالمی برادری کہتے ہیں اس نے بھی اس سلسلے میں خاموشی اختیار کی ہوئي ہے اور یہ چیز خود امپریالیسٹ کا نتیجہ ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے قانون ساز اداروں پر مسلط ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 443388
ایک امریکی مصنف نے کہا ہےکہ گوانتانامو جیل امریکی امپریالسٹس کا مصداق ہے ۔